لاہور(مانند نیوز ڈیسک)لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ رکوانے کی درخواست پر حکم جاری کر دیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس جواد حسن نے تاجر رہنما نعیم میر کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔عدالتِ عالیہ نے اپنے جاری کیے گئے حکم میں کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو برقرار رکھنا عدالتوں اور حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تحریری حکم میں لاہور ہائی کورٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا پولیس نے درخواست گزار کی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر کوئی کارروائی کی ہے؟۔عدالت نے تحریری حکم میں کہا کہ اٹارنی جنرل پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کریں۔تحریری حکم میں عدالتِ عالیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ لاء  افسران آئین اورعدالتی فیصلوں کی روشنی میں 21 نومبر کو معاونت کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے