سوات (مانند نیوز)سوات پولیس کی کارروائی، راہزنی میں ملوث گینگ کا سرغنا گرفتار، چھینی گئی رقم برآمد,گرفتار ملزم /ملزمان نے اسلحہ کے نوک پر موٹر سائیکل سوار شخص کو اسلحہ کے نوک پرلوٹ لیا تھا.تفصیلات کے مطابق: مورخہ:2022-12-18 کو تھانہ ملم جبہ کے حدود گاؤں اغوان تلیگرام روڈ پر راہزنی کی واقعہ رونما ہوا تھا جس میں راہزنوں نے بندوق کی نوک پر موٹر سائیکل شخص مسمی آصف علی ولد عبدالقیوم ساکن بشبنڑ منگلور کو بندوق کے نوٹ پر لوٹ کر 84 ہزار روپے اور ایک عدد موبائل فون لے کر فرار ہوگئے تھے۔ جس سے علاقے میں کافی خوف و حراس پھیل چکا تھا۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان نے ڈی پی او سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کو واقع میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کی احکامات جاری کئے. ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نے ایس پی اپر خانخیل کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی ایس ڈی پی او سرکل چارباغ حبیب اللہ خان کر رہے تھے ٹیم میں ایس ایچ او ملم جبہ فضل رحیم سمیت دیگر پولیس جوانان شامل تھے۔تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے باریک بینی سے دیکھ کر مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا۔تفتیش کے دوران پولیس نے مشتبہ افراد میں اصل ملزم تک رسائی حاصل کر کے شمشیرعلی ولد جان خان سکنہ کوملم جبہ صوبہ پنجاب سے گرفتار کر کے جس کے قبضے سے مبلغ 21 ہزار روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ جس سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ اور واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کے بھی بہت جلد گرفتار کیا جائے گا۔