اسلام آباد (مانند نیوز) ایران نے امریکا کی جانب سے مسلسل چھٹی رات فضائی حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں کویت میں امریکی فوج کی تعیناتی اور لاجسٹک سپورٹ مراکز کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج نے بحرین کے سخیر ایئر بیس پر موجود امریکی ہیلی کاپٹروں اور جاسوس طیاروں کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

ادھر قطر کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے ملک کو نشانہ بنانے والے متعدد میزائل حملے ناکام بنا دیے۔

قطری وزارتِ داخلہ کے مطابق حملوں کے دوران گرنے والے ملبے سے 1 بچہ زخمی ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ میں متعدد دھماکے سنے گئے، شہریوں کو موبائل فونز پر سیکیورٹی الرٹس جاری کیا گیا۔

ادھر بحرین میں بھی سائرن بجائے گئے اور شہریوں کو قریبی محفوظ مقامات پر جانے کی ہدایت کی گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانشہر میں شہداء کا بدلہ لینے کے لیے شام کے علاقے التنف میں امریکی اسپیشل آپریشنز کمانڈ سینٹر پر اچانک حملہ کیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ اس حملے میں ایک ریڈار سسٹم، متعدد امریکی اسپیشل آپریشنز ہیلی کاپٹرز تباہ کیے گئے، جبکہ شہید ایرانی فوجیوں کے خون کا بدلہ لیتے ہوئے بڑی تعداد میں امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے