پاراچنار (مانند نیوز) ضلع کرم کراخیلہ کے عمائدین نے کہا ہے کہ ان کے ہزاروں ایکٹر اراضی کا فیصلہ معاہدہ مری اور کاغذات مال کے ذریعے حل کیا جائے اور ہمارے اراضی کو قابضین سے واگزار کیا جائےپاراچنار میں احتجاجی مظاہرے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراخیلہ قبائل کے عمائدین حاجی عاشق حسین، حاجی محمد افضل، محمد عیسی، حاجی شربت علی، حاجی افضل حسین، قیصر علی، ماہر حسین نے کہا کہ ان کے ہزاروں ایکٹر اراضی کا فیصلہ کاغذات مال کے ذریعے کیا جائے اور ان کے مسلے کو حل کرکے ناجائز قابضین کو بے دخل کیا جائے عمائدین نے اعلان کیا کہ مری معاہدے اور کاغذات مال کے علاوہ کوئی دوسرا فیصلہ قابل قبول نہیں عدلیہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فوری نوٹس لیں ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم نہ کسی کے حق پر بے جا قبضے کے حق میں ہیں اور نہ ہی اپنی زمین کا ایک انچ کسی کو چھوڑیں گے لہذا اعلی حکام ہمارے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کا فوری نوٹس لیا جائے اور کراخیلہ قبائل کو اپنا حق دیا جائے اور نئے نظام میں ظلم و ذیادتی کا سلسلہ ختم کیا جائے اس سے قبل کراخیلہ کے قبائل نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبات کے حق میں نعرے لگائے