ڈیرہ اسماعیل خان (مانند نیوز) ایم این اے علی وزیر کی ڈیرہ اسماعیل خان کیس میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنما عالم زیب محسود کا کہنا تھا کہ یہ یہ آخری کیس تھا، ان کی ضمانت منظوری سب پشتونوں کو مبارک ہو۔ عالمزیب محسود کا کہنا تھا کہ 11 کیسیز میں آخری کیس تھا اس سے پہلے سندھ، چارسدہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کیس درج تھے، پہلے دس کیسیز میں ضمانت ہو چکی تھی لیکن آخری کیس ڈیرہ اسماعیل خان میں رہ چکے تھے، 28 نومبر کو ہم نے ضمانت منظوری کیلئے درخواست دی تھی لیکن انہوں نے ہمیں بار بار کہہ رہے تھے کہ پولیس ہمیں رپورٹ پیش نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پولیس تھانے کے سامنے اختجاج ریکارڈ کروایا گیا، کہ آپ لوگ وہاں پر آجائیں اور عدالت کے سامنے کیس پیش کریں۔ اس پر عمل نہ کرنے پر ہم نے چیف جسٹس کے سامنے اختجاج کیا، آخر کار آج ایم این اے علی وزیر کی آخری کیس میں ضمانت منظور ہوگئی اور ہمیں امید ہے کہ ایم این اے علی وزیر جلد از جلد رہا کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ میں پشتون تحفظ موومنٹ ساتھیوں اور خصوصی طور پر ہمارے وکیل اسد عزیز محسود ایڈووکیٹ کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بہت بہترین طریقے سے کیس کو لڑا۔ ایم این اے علی وزیر پر چارج شدہ کیسز میں یہ آخری کیس تھا جس میں ضمانت رہتی تھی۔