طرابلس (مانند نیوز ڈیسک) لیبیا میں انسانی سمگلروں کی قید سے 385 پاکستانی بازیاب کرالئے گئے، ان پاکستانی تارکین وطن کو انسانی سمگلروں نے تاوان حاصل کرنے کی غرض سے اپنے قبضے میں کر رکھا تھا، بتایا گیا کہ رہائی پانے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔ مشرقی لیبیا میں سکیورٹی حکام نے چھاپہ مار کارروائیوں کے ذریعے انسانی سمگلروں کی تحویل سے 385 پاکستانی تارکین وطن کوبازیاب کرا لیا۔لیبیا میں تارکین وطن کی مدد کرنے والے ایک گروپ العبرین کے مطابق ان پاکستانی شہریوں کو مشرقی لیبیا کے شہر تبروک سے تقریبا آٹھ کلو میٹرجنوب میں الخیر کے علاقے میں سمگلروں کے گوداموں سے بازیاب کرایا گیا۔اس تنظیم نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بچوں سمیت ان تارکین وطن کو بعد میں قریبی پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا، پاکستانی تارکین وطن یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے لیکن انہیں سمگلروں نے حراست میں لے لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے