پشاور( مانند نیوز)غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے آفس میں باجوڑ سانحے کے شہداء کی بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر ساتھ سب کا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن مردان کے بانی ڈاکٹر ایمل مہمندنے باجوڑ سانحے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام پر زور دیا ہے کہ اس سانحہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے،سانحہ باجوڑ بربریت کی انتہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ باجوڑ پر پوری قوم افسردہ ہے، ڈاکٹر ایمل مہمندنے متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے