پبی (مانند نیوز )نوشہرہ پولیس کا راہزن, مو با ئل چھینے والوں اور موٹرسائیکل چور گروہ کے خلاف وسیع پیمانے پر کامیاب کاروائیاں۔ 03گینگ گرفتار۔56 موبائل فونز، 21موٹر سائیکلیں اور 8 لاکھ روپے 51ہزار فروختگی رقم برآمد۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے سٹریٹ کرائم سے متاثرہ مالکان کو لوٹا گیا مال واپس کیاضلع بھر میں سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیاں عمل میں لائی گئی۔ اسی حوالے سے پولیس لائن نوشہرہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تینوں سرکل کے SDPOs اور سٹریٹ کرائم سے متاثرہ شہریوں نے شرکت کی۔ایس پی انوسٹی گیشن کمال حسین طوری نے ہمراہ ڈی ایس پی پبی سرکل گلشید خا ن ڈی ایس پی احسان شاہ کے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نوشہرہ پولیس نے سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ناصر محمود کی خصوصی احکامات پر سپیشل آنٹی سنیچنگ ٹیم بنائی گئی۔جس نے کاروائیاں کرتے ہوئے 03 گینگ (جس میں راہزن، سنیچرز اور موٹر سائیکل چور گروہ شامل ہیں) کو گرفتار کیا۔ جن کی نشاندھی پر 56 عدد قیمتی موبائل فونز، 21 عدد موٹر سائیکلیں اور 08 لاکھ51ہزار روپے فروختگی رقم برآمد کی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود نے متاثرہ شہریوں کو موبائل فونز، موٹر سائیکلیں اورنقدی حوالہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو اْنکی امانت واپس دلا کر یہ احساس دلانا ہے کہ آپ کی پولیس آپ کے ساتھ ہے۔نوشہرہ پولیس کا ہدف ہے کہ سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سٹریٹ کرائم میں کمی لائی جائے۔جس کے لئے SHOs کو ہدایت جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عوام کے تعاون کی بدولت ہی جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم کاروائیاں عمل میں لائی جائینگی۔قانون سے کوئی بالاتر نہیں ہے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری وساری رہینگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے