اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کا فعال سفارتی کردار جاری ہے، پاکستان خطے میں امن اور مذاکرات کے ذریعے تنازعات کا حل چاہتا ہے۔

ترک میڈیا کو انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ایران جنگ کے معاشی اثرات پوری دنیا کو برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔ امریکہ ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد جدید اسلحہ دہشت گردوں کے ہاتھ لگا، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان عالمی طاقتوں کے درمیان محاذ آرائی کے بجائے تعاون کا حامی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا دفاعی تعاون علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے