اسلام آباد (مانند نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کا کہنا ہے کہ 12 سال بعد پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، پشاور اور خیبر پختونخوا کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

پشاور میں گورنر خیبر پختونخوا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں تین ٹیموں کا مقابلہ کروائیں گے، ایک ہفتے ٹورنامنٹ جاری رہے گا، پاکسان ٹیم، پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ چیزوں میں بہت تیزی سے بہتری آئی ہے، ٹرائی سیریز جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگی، مل کر کام کریں گے امید ہے کہ خیبرپختونخوا میں نتائج سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ہم نے بھرپور کوشش کی لیکن ممکن نہیں ہوسکا تھا، جنوری میں تین ٹیموں کے ٹی20 مقابلے ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے