چترال(مانند نیوز)چترال میں کئی اساتذہ اور ہزاروں شاگردوں کا استاد سید غفار سکنہ سینگور 96 سال کے عمر میں انتقال کرگئے۔ وہ چترال کے پہلے اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے کئی شاگرد محتلف سکولوں، کالجوں، اور جامعات میں اساتذہ ہیں جبکہ کئی شاگرد اعلےٰ عہدوں پر بھی تعینات ہیں۔ سید غفار مرحوم کچھ عرصہ سے بیمار تھے اور کل رات اچانک بیماری میں شدت آگئی جسے ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبرد نہ ہوسکے اور اپنے خالق خقیقی سے جاملے۔وہ عبدالغفور، رشید الغفور ڈی سی اآفس، ساجد الغفور لفٹنٹ کرنل اور غفور احمد سماجی کارکن کے والد تھے۔ ان کے آباء و اجداد اوویر سے آکر سینگور میں آباد ہوئے تھے اور وہ معلمی کے پیشے سے وابستہ ہوئے تھے۔ ان کے نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے علاوہ کثیر تعداد میں فوجی و سول افسران، اساتذہ، ان کے شاگرد اور تمام طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ ان کیلئے دعائے مغفرت اور فاتحہ حوانی کیلئے سینگور لوٹ دیہہ میں انتظام کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے