چترال (مانند نیوز) چترال میں سکول کے بچوں کو لے جانے والا گاڑی حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں تیرہ بچے زحمی ہویے۔ تفصیلات کے مطابق لوئر چترال دنین گہتک آفاق ماڈل سکول کے قریب سکول کے بچوں کی سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہوکر سڑک سے نیچے گر گئی، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیموں نے زخمی ہونے والے بچوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال لوئر چترال منتقل کردیا، حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، حادثے کے نتیجے میں 13بچے زخمی ہوئے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی بچوں کو لیکر سکول جارہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، ریسکیو1122 کی ریکوری ٹیم ریکوری وہیکل کے ذریعے متاثرہ گاڑی کو ریکور کر لیا یعنی گاڑی کو نیچے سے سڑک پر نکال باہر کیا۔ ابتدای اطلاعات کے مطابق فرنٹییر کور پبلک سکول کے بچے نجی سوزکی میں سکول جارہے تھے کہ یہ افسوس ناک واقعہ پیش ایا۔ تاہم حادثے میں معجزانہ طور پر کوی جانی نقصان نہیں ہوا بچوں کو چوٹیں ای۔ بتایا جاتا ہے کہ دو بچے زیادہ زحمی ہیں۔.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے