ہنگو(مانند نیوز)ماں کے دودھ کی آفادیت سے انکار ممکن نہیں،ہمارے مزہب میں ماں کو دو سال بچے کو دودھ پلانے کا حکم ہے،صحت مند زچہ و بچہ ہمارے پروگرام کا اصل مقصد ہے،جو خواتین بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں وہ کئی قسم کی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہنگو ڈاکٹر احسان وحید، ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر نواب علی ڈسٹرکٹ خطیب مولانا طارق،ڈسٹرکٹ نیوٹریشن کوآرڈینیٹر محمد احمد نعیم،ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر احمد طارق،ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اسد اور دیگر نے ماں کے دودھ کی آفادیت کے موضوع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کبیر خان،ٹی بی فوکل پرسن ڈاکٹر بشیراحمد،ای ڈی او ایجوکیشن کے نمائیندوں،ڈاکٹر عماد زیب،لیڈی ہیلتھ سپروائزرز،ڈبلیو ایچ سٹاف اور ضلع بھر سے ڈاکٹروں،پیرامیڈیکس،بلدیاتی نمایندوں،ایل ایچ ویزسمیت ہر طبقہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایچ او ڈاکٹر احسان وحید،ایم ایس ڈاکٹر نواب علی،نیوٹریشن پروگرام کوآرڈینیٹر محمد احمد نعیم اور دیگر مقررین نے کہا کہ ماں کے دودھ کی آفادیت سے انکار ممکن نہیں،ہمارا مزہب ماؤں کو حکم دیتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو دوسال تک اپنا دودھ پلائیں۔مقرریں نے کہا کہ جو بچے ماؤں کا دودھ پیتے ہیں وہ جسمانی اور دماغی لحاظ سے صحت مند ہوتے ہیں اور ان کے اندر بیماریوں سے لڑنے کی قوت مدافعت بھی زیادہ ہوتی ہے اس کے علاوہ وہ خواتین جو اپنا دودھ بچوں کو پلاتی ہیں وہ بھاری کے کینسر سمیت کئی بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ ماں کے دودھ کے متعلق عوامی آگاہی کے لیے علما اکرام،بلدیاتی نمائیندوں،سماجی حلقوں اور صحافیوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔مقررین نے کہا کہ محکمہ صحت اور یونیسف کے اقدامات اور پروگراموں کا مقصد بھی زچہ و بچہ کی صحت کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے صرف مند نسل درکار ہے جو ماں کے دودھ سے استفادہ کرنے والے بچے ہیں۔اس موقعہ پر یونیسف اور نیوٹریشن پروگرام کے تحت پلے کارڈز اٹھا کر عوامی آگاہی واک بھی نکالی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے