ایبٹ آباد(مانند نیوز) ترنوائی فاسفیٹ لیز تنازعہ، مسلح افراد کی شدیدفائرنگ، چوکیدار شدید زخمی، تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ منڈرائیاں میں مسلح افراد کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر ایک چوکیدارسفیر حسین ولد صادق شاہ شدید زخمی ہو گیا ہے،شدید زخمی حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس میں داخل کروا دیا گیا جہاں پر لواحقین کے مطابق ٹانگ اور بازو میں گولیاں لگنے کے باعث فریکچر ہونے کا انکشاف ہوا ہے،شنید ہے کہ مسماۃعائشہ عمران، مسماۃ سونیہ جاوید اور مسماۃ سارہ قاضی ساکنہ سر سید کالونی ایبٹ آباد کی ایما اور شہ پر یعقوب خان ساکنہ بٹگرام، امانت علی خان ولد اورنگزیب خان ساکنہ ایبٹ آباد نے آٹھ سے دس نا معلوم مسلح افراد کے ہمراہ اچانک حملہ کرتے ہوئے موقع پر شدید فائرنگ کی جس کی زد میں آکر چوکیدار زخمی ہوا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے