باجوڑ(مانند نیوز ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقہ بابر شاہ میں مسلح افراد نے گھر کے اندر داخل ہوکر فائرنگ کردی، جس سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار بچے زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونیوالے شخص کی شناخت خالد خان کے نام سے ہوئی۔ زخمیوں میں 8 سالہ بچہ معاذ خان، 6 سالہ مروا بی بی اور دو بچیاں شامل ہیں۔فائرنگ کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور میڈیکل ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتا ل خار منتقل کیا جبکہ دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا۔یاد رہے کہ مذکورہ گھرانے کے لوگ تحصیل سالار زئی کے علاقہ سروونو سے تحصیل خار بابر شاہ منتقل ہوئے۔پولیس ڈی ایس پی نعمت خان کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد دو افراد کو شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، گھر والوں کے مطابق ان کا مخالفین کیساتھ عدالت میں اراضی تنازعہ پر کیس بھی چل رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے