پشاور (مانند نیوز)نیبرہوڈ کونسل 87 شاہین ٹاؤن کے علاقے فارسٹ کالونی، انونٹری کالونی، مسجد وسطیٰ، مدینہ مارکیٹ،کرسچن کالونی کچی لائن پورے صوبے کے سفید پوش علاقوں میں شمار ہونے کے باوجود دورجدید میں بھی مسائل کا شکار ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، کھنڈرات جیسے محلے، پوسیدہ پائپ لائنز، آئے روز مختلف مقامات پر سیورج لائنز کی بندش، بجلی کی پرانی بوسیدہ تاروں کیوجہ سے کم وولٹیج جیسے مسائل کا رہائشیوں کو سامنا ہے اس سلسلے میں نیبرہوڈ کونسل چیئرمین و ممبر کیپیٹل میٹرو پولٹین سٹی گورنمنٹ پشاور انتظار علی خلیل و ممبران کونسل عمران احمد، فاروق خان، اقلیتی ممبر راحت نزیر بھٹی، خاتون ممبر سفینہ نسیم کہا ہے کہ این سی 87 کو اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے اس سلسلے میں کونسل این سی 87 شاہین ٹاون متفقہ طور مئیر کیپیٹل میٹرو پولیٹن سٹی گورنمنٹ پشاور حاجی زبیر علی سے پرزور اپیل کرتی ہے کہ فارسٹ کالج کرکٹ گراونڈ، لیڈیز پارک، کمیونٹی سنٹر، لیڈیز دستکاری سنٹر، فارسٹ کالونی و کافی شاپ ڈسپنسریوں کو سہولیات کی فراہمی کیساتھ ساتھ کارپٹ روڈز تعمیر، فرش بندی، پانی فلٹریشن پلانٹ، پوسیدہ زنگ آلود پانی پائپوں کی تبدیلی مرمت پرتوجہ دینے کے ساتھ ساتھ یہ بھی مطالبہ ہے کہ نیبر ہوڈ 87 میں ڈبلیو ایس ایس پی سروسز نہیں ہے تو میٹرو پولیٹن ویسٹ زون کے زریعے میونسپل سروسز ریگولر شروع کرکے عوامی امنگوں کو حقیقی جامہ پہنائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے