غزہ(مانند نیوز ڈیسک)حماس کے ترجمان خالد قدومی نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا،جب تک مسجدِ اقصی کی بے حرمتی ختم نہ ہو جائے معاہدہ کیسے ہو سکتا ہے۔اپنے ایک بیان میں خالد قدومی نے کہا ہے کہ معاہدہ کرنا ہوتا تو ہم 70 سال میں پہلے ہی کر لیتے، جب تک اسرائیل ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کرتا کیسے معاہدہ ہو سکتا ہے، مقبوضہ علاقوں میں 22 مقامات پر ہم جدوجہد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے اسرائیل کے جرائم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے، عالمی برادری نے اسرائیلی مظالم کے خلاف ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ترجمان حماس نے کہا کہ دنیا اب ہوش میں آئی ہے جب اسرائیل کا نقصان ہوگیا، ہم اپنی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ترجمان حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ کے مطابق سیکڑوں اسرائیلی فوجی حراست میں ہیں، ابھی تعداد نہیں بتا سکتے کہ کتنے اسرائیلی حراست میں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے