سخاکوٹ(مانند نیوز) ویلج کونسل سخاکوٹ بازار کاایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین ساجد حسین مشوانی منعقد ہوا جس میں ممبران عمران خان، عقیل الرحمان، کسان کونسلر محمدانور لالا، یوتھ کونسلر محمدطیب اور لیڈی کونسلر فریال سمیت سیکرٹری آصف اقبال نے شرکت کی۔اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل سمیت مختلف امور پر تفصیلی بحث کی گئی جس میں سی ار وی ایس رو لز 2021 میں اسانی سمیت گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سخاکوٹ میں انٹر داخلوں میں طلباء کو درپیش مشکلات،بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈزکی عدم فراہمی اور مسلم ممالک سے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں اوآئی سی اجلاس کی فوری بلانے کا مطالبات کئے گئے۔اجلاس میں ممبران نے سی اروی ایس رولز2021جس میں ڈیتھ، برتھ، میرج اور طلاق سرٹیفکیٹ کے حصول اور اس میں قانونی خامیوں پر بحث کی گئی اور چیئرمین سمیت تمام ممبران نے سی اروی ایس رولز2021رولز اسان بنانے اور اس میں قانونی پیچدگیاں دور کرنے اور ہر ویلج کونسل کی سطح پر ڈیوس لگانے کا مطالبہ کیا گیاتاکہ درخواست گزار ا یک فنگر کے کلک کے زریعے اسانی کے ساتھ سرٹیفکیٹ وصول کر سکے۔ اجلاس میں گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سخاکوٹ میں ہر سال فسٹ ائیر کے داخلوں میں طلباء کو درپیش مشکلات پر تشویش کااظہار کیا گیااور ان مشکلات کی فوری حل کیلئے سخاکوٹ میں ایک اورسکول کو سیکنڈری کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ممبران نے ویلج کونسلوں کو ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کامطالبہ کیا اور کہا کہ گذشتہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت نے ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈ فراہم نہیں کیاجسکی وجہ سے ویلج کونسل مکمل طور پر غیر فعال ہیں۔اس موقع پر ممبران نے فلسطینی مسلمانوں بھائیوں کے حمایت میں تمام اسلامی ممالک سے اوآئی سی اجلاس فوری بلانے کا مطالبہ کیااور ممبران نے امریکہ کی جانب سے اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت پر سخت غم وغصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ امریکہ خود دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے۔اجلاس میں ممبران نے سخاکوٹ بازار میں بڑے سائز کے ڈ سبین لگانے کا بھی مطالبہ کیا۔اجلاس میں یوتھ کونسلرمحمدطیب نے کہا کہ اگر کسی کوپینے کے صاف پانی کا مسئلہ ہو تووہ انکے ساتھ رابطہ کرے