کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی جانب سے ہنگو پھاٹک میں کاروائیاں تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹراسد قاسم کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرالف خان اور فوڈ سیفٹی آفیسر محمد وقاص فردوس نے ہنگوپھاٹک میں مختلف خوراکی اشیاء کی انسپیکشن کی۔انسپیکشن کے دوران ایک ہوٹل کو صفائی کے ناقص صورتحال پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک دوسرے ہوٹل سے ممنوعہ چائنہ سالٹ برا ٓمد کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم کا کہنا تھا کہ کاروائیوں کا مقصد عوام کو صاف اور معیاری خوراک کی فراہمی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کاروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔