شانگلہ(مانند نیوز) ہزارہ موٹروے پرالمناک ٹریفک حادثہ، موٹرکار اور مسافر بس میں تصادم،شانگلہ چکیسر سے تعلق رکھنے والے چار افراد جان بحق، جان بحق ہونے والوں میں خاتون شامل۔ حادثہ پیر کے صبح ہزارہ یونیورسٹی کے قریب ہاتھی میرا میں پیش آیا جہاں شانگلہ چکیسر سے تعلق رکھنے والے خاندان ایبٹ آباد جا رہے تھے کہ مسافر بس سے موٹرکار ٹکراگئی۔جان بحق ہونے والوں میں ساجد علی،افسر الدین،عمر صادق اور خاتون مسماۃ (ش) ہیں جو موقع ہی پر دم توڑ گئے تھے۔پیر کے صبح شانگلہ کے تحصیل چکیسر کے علاقے سیکنئی سے ایبٹ آباد جانے والے چار افراد موٹرکار میں سوار تھے کہ ہزارہ موٹروے پر مسافر کوچ سے تصادم میں آئی اور گاڑی میں موجود چار افراد جان بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ ہاتھی میرا موٹر ووے پر کوچ اور جی ایل آئی کے آپس میں تصادم کی اطلاع ملی، مانسہرہ کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی دو ایمبولنس بمع میڈیکل ٹیم نے جائے حادثے پر ریسپانس کیا۔ حادثے کے نتیجہ میں شانگلہ کے رہائشی ایک خاتون سمیت 4 افراد جان بحق۔جان بحق ہونے والوں میں ساجدعلی ولد دلاورخان،عمرصادق ولد رحیم گل،افسرالدین ولد عبدلغنی اور خاتون مسماۃ (ش) ساکنان چکیسر شانگلہ شامل تھے جن کی میتوں کو مانسہرہ میڈیکل ٹیم بروقت ریسپانس کر کہ تمام افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال منتقل کر دیا