شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ پولیس کاسکولوں میں منشیات کی روک تھام،بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل ڈرائیونگ کرنے کے عنوان سے آگاہی مہم کا آغاز،گزشتہ روز گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں ٹریفک قوانین اور منشیات کے خلاف مہم شروع۔زندگی سے پیار منشیات سے انکار کے موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی، مقررین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام بچوں اور اساتذہ کرام کو بخوبی معلوم ہے کہ ہمارے معاشرے کے تعلیمی ادارے نشے کی لپیٹ میں ہیں اور وہاں پر طلباء اور طلبات میں ائس نشے کی رجحان دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تاریکیوں کی طرف گامزن ہوتا جارہا ہے الحمد اللہ ہمارا ضلع شانگلہ میں ائس نشہ بلکل نہیں ہے لیکن چرس کا نشہ تھوڑا بہت ہے، اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات خان،ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ محمد علی خان کے وژن اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ سجاد احمد صاحبزادہ کی خصوصی ہدایت پر تمام تعلیمی اداروں میں منشیات کے حوالے سے اگاہی مہم شروع ہوا ہے تاکہ بچوں کو سمجھایا جائے کہ نشہ ایک زہر قاتل ہے، مقررین نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ تمام جوانوں کی مستقبل تابناک دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا منشیات کی مضر اثرات اور نقصانات کے بارے میں غور سے سمجھیں کہ تعلیمی اداروں اور اساتذہ کو چایئے کہ قوم کے طلباء، ان کا کردار اور ان کا مستقبل ان اداروں اور اساتذہ کے پاس امانت ہوتا ہے وہ اس کی مکمل پاسبانی کا اہتمام کریں اور کوئی ایسا چور دروازہ باقی نہ رہنے دیں جہاں سے کسی کے بچے یا بچی کو نشے کی لت پڑ سکے۔انھوں نے مزید کہا کہ جوان اور کم سن لڑکے بغیر ہلمٹ موٹر سائیکل نہ چلائیں۔۔