شانگلہ(مانند نیوز)شانگلہ کے بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری۔ ضلع بھراور مضافاتی علاقوں میں موسلادار بارش،موسم نے انگڑائی لے لی۔سردی شروع،بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری ہونے سے موسم سرد،یخ بستہ ہوائیں چلنے لگی۔ماہرین صحت کا والدین سے سردی کے پہلے لہر میں بچوں کو گرم رکھنے کی ہدایت۔بالائی علاقوں (بانڈو) سے مال مویشی اور لوگوں کی نقل مکانی شروع ہوگئی،بیشتر علاقوں میں انگیٹیاں لگادی گئی۔گرم مشروبات،سویٹرز کا استعمال بھی شروع ہوگیا۔پیر کے صبح شانگلہ کے مختلف علاقوں اور مضافات میں موسلادار بارش ہوئی جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر ہلکی برفباری موسم سرد ہوگیا۔شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری سمیت متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام شدید متاثر ہوگئی اور بجلی مکمل طور پر بند رہی جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے