اپر چترال (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال اور ضلعی انتظامیہ کے دوسرے افسران کا اویر ویلی کا دورہ۔دورے کا مقصد اویر ویلی کے حوالے سے مختلف مسائل سے آگاہی حاصل کرنا اور نوجوانوں کے حوصلہ افزائی کی خاطر فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین کی ہدایات پر فدالکریم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو ربنواز خان اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عثمان سیرنگ کے ہمراہ اویر ویلی کا تفصیلی دورہ کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے ٹیم کے ہمراہ جیلان پولوگراؤنڈ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیچھاغ فٹ بال کلب اور شاہ برونز فٹ بال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔جیلان پولوگراؤنڈ میں علاقہ اویر کے مختلف حصوں سے ائے ہوئے عوامی نمائندہ گان، سابقہ نمائندے، عمائدین علاقہ اور فٹ بال کھیل سے محبت رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ علاقے کے منتخب نمائندوں نے علاقہ اویر سے منسلک مختلف قسم کے مسائل ضلعی انتظامیہ کے افیسران کے گوش و گزارکئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دوسرے آفسران نے تمام مسائل غور سے سن لئے اور ان کی حل کرنے کی یقین دہانی کی۔ علاقے کے عمائدین نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کا اویر جیسے دور افتادہ علاقہ کا دورہ کرنے اور اس علاقے سے نسبت تمام مسائل کے حل کرنے کا یقین دہانی کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور جملہ آفسران کا شکریہ ادا کیا۔ میچ کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور دوسرے افسران نے winner اور رنراپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔