دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا میں کم گیج پر پٹرول پمپ مالک کو جرمانہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر شرینگل محمد بلال نصیر نے شرینگل بازار کا معائنہ کیا۔ بازار انسپکشن کے دوران مختلف ہوٹلز، جنرل سٹورز، چیکن شاپ اور سبزی فروٹ شاپ میں صفائی ستھرائی، اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور سرکاری نرخنامہ کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی، سرکاری نرخنامہ نہ رکھنے اور گرانفروشی پر متعدد ہوٹلز، جنرل سٹورز، چیکن شاپ اور سبزی فروٹ شاپ کی مالکان کو موقع پر جرمانہ کیا گیا۔اس کے علاؤہ چم شرینگل میں ایک پیٹرول پمپ کے مالک کو پیٹرول/ڈیزل کی کم گیج رکھنے پر جرمانہ کیا گیا۔