چارسدہ(مانند نیوز)مطالبات کی منظوری تک علامتی ہرتال جاری رہے گا،سیکورٹی،جونئیر ڈاکٹرز کی تنخواہوں کا مسلہ حل کیا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ بدتمیزی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے میڈیکل آفیسر و ضلعی صدرتنظیم ملگری ڈاکٹران،اور پی ڈی اے پرونشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے نمائندہ ڈاکٹر کاشف علی خان نے صوبائی سطح پر علامتی ہڑتال کے حوالے سے روزنامہ چارسدہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات ہیں کہ کسی بھی وقت ہسپتال میں ناخوشگوار واقع پیش آتا ہے تو ہم سیکورٹی کے ذریعے خیال رکھنا چاہتے ہے،بڑے ہسپتال یعنی ایل ار ایچ ہسپتال، کے ٹی ایچ ہسپتال وغیرہ میں جونیئر ڈاکٹرز جو عوام کی خدمت میں مصروف ہیں،ان کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری اور ترجیحی بنیادوں پر مکمل طور حل کیا جائے،انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی کیساتھ بدتمیزی کی گئی تھی اور پھر الٹا ان کے خلاف پولیس نے ایف أئی ار درج کی،اس پر ہم تمام ڈاکٹر برادری لیڈی ڈاکٹر سے جو سلوک ہواہے ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اگر ہمارا مسائل اور مطالبات حل نہیں ہوئے تواس علامتی ہڑتال کو جاری رکھا جائیگا،انہوں نے عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتا ہوں کہ ہمارے حق کے لئے آواز بلند کریں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے