وانا (مانند نیوز) ڈائریکٹر یوتھ افیئرز خیبر پختونخوا ارشد قیوم برکی اور ڈپٹی کمشنر اشفاق خان ساؤتھ وزیرستان اپر کی ہدایت پر مدرسہ عربیہ الیہ زغبیر وام تحصل سراروغہ میں یوتھ آفس کے زیر اہتمام نعت و قرات کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔اس پروگرام میں سپورٹس آفیسر نور اللہ وزیر اور مختلف مدارس کے علماء، طلباء اور دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تاہم نعت اور قرات کے مقابلے میں کُل تیرہ مدارس کے طلباء نے حصہ لیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر سردار علی تھے۔ پروگرام کے مقابلے میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر دو دو پوزیشن ہولڈر تھے۔ یوتھ آفس کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں۔ یہاں یہ بات قبل ذکر ہے اور خوشی کی بات یہ تھی کہ مقابلہ نعت میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی دونوں لڑکیاں تھیں۔دوسری جانب پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء، طالبات اور مقامی قبائیلی عمائدین نے یوتھ آفس کی کارکردگی کو سراہا اور بہتر پروگرام کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ مقامی عمائدین نے کہا کہ ہماری امید ہے کہ یوتھ آفس جنوبی وزیرستان اس قسم کے پروگراموں کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ایسے تقریبات سے طلباءو طالبات کے حوصلے مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔