ڈیووس(مانند نیوز ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہایرانی ڈرون اور میزائلوں نے پاکستان کے کسی شہری کو نہیں بلکہ ایرانی دہشت گرد گروپ جیش العدل کو نشانہ بنایا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے، جو کہ عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہیں، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ایرانی ڈرون اور میزائلوں نے "جیش العدل” (جیش الظلم) کے نام سے موسوم گروہ کو نشانہ بنایا ہے جو ایک دہشت گرد گروہ ہے اور ایرانی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ یہ دہشت گرد گروہ پاکستان کے صوب بلوچستان کے بعض علاقوں میں مقیم ہے اور اس بارے میں ہم نے پاکستان کے سیکورٹی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ نے ایران میں دہشت گردانہ کارروائیاں کی ہیں جو بعض ایرانی سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت کا باعث بنی ہیں۔حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ہمارا جوابی اقدام پاکستان کے اندر ایرانی دہشت گردوں کے خلاف تھا اور یہ کہ ہم پاکستان اور عراق کے اقتدار اعلی کا احترام کرتے ہیں لیکن پاکستان اور عراق کے کردستان علاقے میں موجود دہشت گردوں کے ساتھ قطعا کوئی رو رعایت نہیں کریں گے۔ ہماری کارروائی کا مقصد ایران، پاکستان، عراق اور خطے کی سلامتی میں مدد کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے لیکن وہ اپنی قومی سلامتی سے سمجھوتہ کرنے یا اس کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے غاصب اسرائیل کے بارے میں کہا کہ ایران، اسرائیل کی طرف سے انجام پانے والے ہر اقدام کا منہ توڑ جواب دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عراق کے کردستان علاقے میں اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے اور اس کا مطلب عراق پر حملہ نہیں ہے اور یہ کہ اسرائیل ہمارا مشترکہ دشمن ہے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے