کوئٹہ (مانند نیوز ڈیسک)بلوچستان حکومت نے ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزی ہونے سے پنجگور میں جاں بحق افراد اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کردیا۔بلوچستان حکومت نے پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کے ورثا اور زخمی بچیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی سیکرٹریٹ حکام کے مطابق نگراں وزیراعلی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جاں بحق ہونے والی 2 خواتین کے ورثا کو معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کردیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پنجگور میں ایرانی دراندازی کے نتیجے میں زخمی ہونے والی بچیوں کو بھی معاوضے کی ادائیگی ہوگی۔حکام سی ایم سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو جاں بحق خواتین اور زخمی بچیوں کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات جاری کردیے گئے۔واضح رہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان کی سرحد سے منسلک علاقے پنجگور میں میزائل داغے تھے جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔ایرانی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ ایران نے کالعدم تنظیم جیش العدل کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے تباہ کیا ہے۔یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی حکام نے ایرانی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔ اور موقف اختیار کیا تھا کہ خودمختاری پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے