لاہور (مانند نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی دورہ لاہور کے دوران بدھ کے روز جامعہ اشرفیہ لاہور پہنچے۔ جامعہ اشرفیہ لاہورپہنچنے پر نائب مہتمم حافظ زبیر حسن نے گورنرکااستقبال کیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا فضل الرحیم سے بھی ملاقات اور عیادت کی اور انہیں خیبر پختونخوا دورہ کی دعوت بھی دی۔گورنر خیبرپختونخوا نے شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف خان،مولانا فیاض الدین چترالی اور نائب مہتمم مولانا اسعد عبید، حافظ شیخ اسامہ اجمل کے ہمراہ دارالعلوم کے متعدد شعبہ جات کا دورہ کیادارالحدیث میں طلبہ سے خصوصی گفتگو کی۔اس موقع پر گورنر نے کہاکہ جامعہ اشرفیہ کی نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی دینی فیض میں کردار ہے۔جامعہ اشرفیہ جیسے دینی مدارس اور اسکے طلبہ ہمارے ملک کا سافٹ امیج ہیں۔جامعہ اشرفیہ سے فارغ التحصیل طلبہ اس ملک کے سفیر ہوں گے اور دنیا میں پاکستان کا پرامن چہرہ واضح کرنے کا باعث بنیں گے۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں امن سے خطہ میں امن قائم ہوگا ہم ہمسائیوں سے بہتر تعلقات بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔دینی مدارس اور خانقاہوں سے امن برداشت رواداری کا پیغام عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دینی مدارس کے متعلقین کی مثبت سوچ کو پروان چڑھانا ہوگا۔ گورنرنے کہاکہ گورنر ہاؤس پشاور امن برداشت اور مذہبی و مسلکی منافرت کے خاتمہ میں کوشاں ہے،جامعہ اشرفیہ لاہور کے علماء گورنر ہاؤس آئیں ان کیلئے گورنرہاوس کے دروازے کھلے ہیں۔ہمارے صوبہ کو آپ جیسے علماء کی ضرورت ہے جو مذہبی رواداری اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوں۔انہوں نے کہاکہ اسلام امن برداشت کا درس دیتا ہے اپنے نفس کے خلاف جہاد اسلام کی تعلیمات کا خاصہ ہے۔گورنرنے کہاکہخیبرپختونخوا میں امن کا قیام انتہائی ضروری ہے۔قبل ازیں شیخ الحدیث مولانا فضل رحیم نے پاکستان کی ترقی استحکام امت مسلمہ کے اتحاد کے لیئے خصوصی دعابھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے