لاہور (مانند نیوز) کے غازی آباد تھانے میں تھانیدار کا ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کا کیس سامنے آیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران نے تھانے کے اندر معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم لڑکی کو گھر سے موٹر سائیکل پر تھانے لایا اور کمرے میں لے گیا۔

ملزم تھانیدار نے لڑکی کے گھر والوں کو بتایا ہے کہ لڑکی مقدمے میں مطلوب ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ایس ایچ او سمیت غازی آباد تھانے کی تمام نفری کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ایس ایچ او غازی آباد، 2 سب انسپکٹر، 8 اے ایس آئیز سمیت 78 اہلکار معطل کیے گئے ہیں، معطل ہونے والوں میں فرنٹ ڈیسک کا عملہ بھی شامل ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ ناقص سپروژن اور انتظامی ذمے داری پوری نہ کرنے پر کارروائی کی، تھانے میں ہر سرگرمی ایس ایچ او کے علم میں ہونی چاہیے۔

پولیس کے مطابق علی زیب دستگیر کو نیا ایس ایچ او غازی آباد تعینات کر دیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے