اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور سے اسلام آباد میں ملاقات کی، سابق گورنر شوکت اللہ خان بھی انکے ہمراہ تھے. ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خیبرپختونخوا کے عوام کو درپیش مسائل، جمہوری روایات کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے حاجی غلام احمد بلور کی ملکی سیاست، جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے گراں قدر خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حاجی غلام احمد بلور نے طویل سیاسی جدوجہد کے ذریعے جمہوری اقدار کے استحکام، عوامی حقوق کے تحفظ اور خیبرپختونخوا کی ترقی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ حاجی غلام احمد بلور نے باچا خان کے فلسفۂ عدم تشدد، امن، رواداری اور خدمتِ خلق کے نظریے سے عملی وابستگی کو ہمیشہ اپنی سیاسی زندگی کا حصہ بنایا۔ اصولی سیاست، برداشت، مکالمے اور عوامی خدمت کے فروغ کے لیے ان کی کاوشیں قابلِ قدر ہیں، جبکہ جمہوری اقدار اور قومی ہم آہنگی کے لیے ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ گورنر نے حاجی غلام احمد بلور کی فلاحی خدمات، عوام سے مضبوط وابستگی، سیاسی بصیرت اور مختلف ادوار میں بطور وفاقی وزیر عوامی مسائل کے حل کے لیے کی گئی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ بزرگ سیاسی رہنماؤں کے تجربات اور دانش سے استفادہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔حاجی غلام احمد بلور نے بھی گورنر فیصل کریم کنڈی کی سیاسی و عوامی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام سیاسی قوتیں جمہوری استحکام، قومی یکجہتی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کردار ادا کرتی رہیں گی۔ #

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے