اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ حقیقت میں آزاد اورلبرل انسان وہ ہے جس کی قیمت نہیں ہوتی،آزاد وہ ہوتا ہے جو مادی قیمت سے بالاترہے۔کورونا کے باعث قرنطینہ میں موجود وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی نوجوان نسل کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔وزیراعظم نے سوشل میڈیا پر عظیم شاعر اور فلسفی مولانا رومی کا قول ٹوئٹ کیا۔عمران خان کے مطابق مولانا رومی کا کہنا ہے کہ اپنی روح کا سودا کسی شے سے نا کرو، روح واحد چیز ہے جو انسان کو دنیا میں لاتی اور واپس لے جاتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایک حقیقی آزاد اور دولت مند شخص وہ ہے جس کی روح کی کوئی مادی قیمت نہیں لگائی جا سکتی۔اس سے قبل اپنی ٹویٹ میں وزیر اعظم اعظم عمران خان نے کہا کہ میں پاکستان اور بیرون ممالک سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ان سب کا شکرگزار ہوں جنھوں نے میرے اور خاتون اول کے لئے نیک خواہشات اور صحتیابی کی دعا کی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18مارچ کو کورونا ویکسین لگوائی تھی اور ویکسین لگوانے کے دو روز بعد ہی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے