لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں۔لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال میں ہم نے کئی اقدامات کیے ہیں اور وزارت تعلیم کی خواہش ہے کہ تعلیمی ادارے کھلے رہیں کیونکہ تعلیمی اداروں میں تدریس اور آن لائن تعلیم میں فرق ہے، آن لائن تدریس میں وہ باتیں نہیں ہوتیں جوکلاس روم میں ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے، اس حوالے سے 24 مارچ کو دوبارہ میٹنگ ہے جس میں جائزہ لیں گے کہ تعلیمی ادارے کھولنے ہیں یانہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پریشر ڈالتاہے لیکن پھربھی تعلیمی ادارے بند نہیں کرتے، اس وقت کورونا کی وجہ سے حالات خراب ہیں اور این سی او سی کا خیال ہے کہ سکولوں میں کورونا کا بہت خطرہ ہے، 5کروڑبچے تعلیم سے جڑے ہیں، پھرکوئی انفکیشن ہوگی توپھیلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی جہاں مسئلہ نہیں وہاں سکول کھلے رکھیں، وزرائے تعلیم اور وزرائے صحت تعلیمی اداروں کے متعلق سفارشات دیں گے تو اس پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم پورے ملک میں نافذ ہوگا،ملکی تعلیمی اداروں میں نصاب کے حوالے سے قوم تقسیم ہے، جسے ختم کرنے کے لیے حکومت نے یکساں تعلیمی نظام بنایا جسے لاگو کرنے جارہے ہیں، پنجاب،خیبرپختونخوااور دیگر صوبوں میں یکساں نظام تعلیم لایا جائیگا، یکساں نصاب پر سندھ کے تحفظات دور کررہے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے