اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے صدر مملکت عارف علوی کو لکھے خط میں یومِ پاکستان پر مبارکباد دی ہے۔جوبائیدن کی جانب سے صدرمملکت عارف علوی کے نام لکھے گئے خط میں یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان امریکا پارٹنرشپ علاقائی امن و خوشحالی کے مشترکہ مقصد پرمبنی ہے۔جوبائیڈن نے خط میں کہا کہ مشترکہ چیلنجز پر قابوپانے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھیں گے، افغانستان میں قیامِ امن، کورونا وبا اورماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے کیلئے تعاون جاری رکھیں گے،کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے بھی تعان جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مستقبل میں مضبوط بنائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے