سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت عمر بن ریاض نے حالیہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کے پیش نظر ضلع بھر کے مختلف علاقوں کاتفصیلی دورہ کیا اس کے علاوہ جہاں پر سڑکوں کے کنارے دیواروں کی ضرورت تھی ان کا بھی ڈیٹا لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلع لکی مروت میں موسلادھار بارش ہوئی جس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لکی مروت عمر بن ریاض نے ضلع لکی مروت کادورہ کیا اور بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا جائزہ لیا اسسٹنٹ کمشنر عمر بن ریاض نے شہریوں پر زوردیاکہ بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا ڈیٹا جلد از جلد ضلعی انتظامیہ کے ساتھ جمع کریں تاکہ ضلعی انتظامیہ بروقت اور فوری شہریوں کے نقصانات ازالہ کریں۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہاکہ جس علاقوں میں سیرابی پانی کے لئے ضرورت ہوتی ہے ان کا ڈیٹا بھی ضلعی انتظامیہ کے حوالے کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے