نیویارک،نئی دہلی،ماسکو،میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 2779741ہو گئیں،کیسز12کروڑ67لاکھ سے تجاوز کر گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 561142ہو گئیں،کیسز3کروڑ8لاکھ53ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 307326ہو گئیں،کیسز1کروڑ24لاکھ7ہزار سے تک پہنچ گئے۔بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 161275ہو گئیں،کیسز1کروڑ19لاکھ8ہزار ہو گئے۔روس میں 97017افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 45لاکھ1ہزار تک پہنچ گئی۔برطانیہ میں اموات126515،کیسز43لاکھ25ہزار سے بڑھ گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 94275ہو گئیں،کیسز44لاکھ65ہزار سے بڑھ گئے۔اٹلی میں اموات 107256ہو گئیں،کیسز34لاکھ88ہزار ہو گئے۔سپین میں 75010افراد موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین کی تعداد 32لاکھ55ہزار324تک پہنچ گئی۔ دنیا بھر میں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد اور   2 کروڑ 17 لاکھ 57 ہزار سے زائد فعال کیسز ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے