پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاور میں اشیائے خور و نوش کی قیمتیں بڑھ گئیں، پھل، سبزی اور دالوں کی قیمتوں میں 10 سے 15 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا۔ پشاور میں 30 سے 35 روپے کلو میں بکنے والا آلو 45 روپے فی کلو ہوگیا جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت 30 روپے سے بڑھ کر 50 روپے ہوگئی۔ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 10روپیکا اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے ہوگئی جبکہ مختلف دالوں کی فی کلو قیمت میں 10 سے 15روپے کا اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 261 روپے تک جا پہنچی۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، دکانداروں کو نرخ نامہ آویزاں کرنا لازمی قرار دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق خلاف ورزی پر 5 ہزار تک کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے