بنوں (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر اطلاعات کامران بنگش نے کمشنر ہاؤس بنوں میں جانی خیل معاہدے کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جانی خیل قبائل نے حکومت کے ساتھ تصفیہ کرکے ثابت کیا ہے کہ پختون قوم پر امن قوم ہے اور بڑے سے بڑے مسئلے بھی جرگوں کے ذریعے حل کرتے ہیں جانی خیل دھرنا کو کچھ سیاسی لوگ اور گروپس حل نہیں کرنا چاہتے تھے اور وہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے لیکن ہم جانی خیل قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کمشنر ہاؤس بنوں میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان،صوبائی وزیر سائنس وٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش اور ڈپٹی کمشنر بنوں زبیرخان نیاز وپختون یار کے ہمراہ میڈاہ میڈیا کے پریس کانفرنس میں اُنہوں نے معاہدے کے شرائط کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جانی خیل میں مکمل امن وامان یقینی بنائے گی اور علاقے کو ہر قسم کے مسلح گروپس سے صاف کرے گی جانی خیل میں پر امن لوگوں کے گھروں سے کسی قسم کا اسلحہ نہیں اٹھایا جائے گا اور امن کی بحالی میں کسی بھی گھر کو مسمار نہیں کیا جائے گاحکومت کی تحویل میں جانی خیل کے گرفتار افراد کی جانچ پڑتال اور نظر ثانی کا عمل فوری شروع کیا جائے گااور ترجیحی بنیادوں پر 3ماہ میں مکمل کیا جائے گا بے گناہ افراد کو ترجیحی بنیادوں پر فوری رہا کیا جائے گا اور اگر کوئی گناہگار ثابت ہو اتو پاکستان کے مروجہ قوانین کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا چار شہداء کو شہداء پیکج ایک کروڑ روپے کے چیک موقع پر ادا کئے گئے جانی خیل علاقہ جو کہ بد امنی کی وجہ سے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا ہے حکومت صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کی نگرانی میں علاقے کی ترقی کیلئے خصوصی پیکج دے گی جانی خیل اقوام اپنے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کرنے چاہتے ہیں جس کا جلد از جلد بندوبست کیا جائے گا جانی خیل اقوام اور دیگر احتجاج کرنے والے جو 28مارچ کو دھرنے کے دوران گرفتار ہوئے تھے ان کو فوری رہا کیا جائے گاچار شہداء کے واقعے کی صاف اور شفاف انکوائری کی جائے گی اور قصور وار کو قرار واقعی سزا دی جائے گی آئندہ بھی اس قسم کے واقعات کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا جانی خیل اقوام اس تحریر کی روشنی میں قبائلی جرگہ کی وساطت سے دھرنا اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان بھی کرتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ جب یہ واقع رونما ہوا تو وزیر اعلیٰ محمود خان نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد خان کو فوری طور پر جانی خیل قوم کے ساتھ معاملہ حل کرنے کیلئے بھیجا اورلمحہ بہ لمحہ رپورٹ لیتے رہے اور گذشتہ روز بھی صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ،ملک شاہ محمد خان،میں اور صوبائی وزیر ضیاء اللہ آفریدی پر مشتمل جرگہ بھیجا لیکن وزیر اعلیٰ نے خود بھی خواہش ظاہر کی کہ وہ خود آکر جانی خیل قبائل کا یہ مسائل ان کی خواہشات کے مطابق حل کریں اور رات شروع ہونے والا جرگہ صبح4بجکر 10منٹ پر کامیاب مذاکرات پر اختتام پذیر ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے