پبی (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال کا عیسائی عبادت گاہوں کا دورہ۔ایسٹر کے تہوار کے پرامن انعقاد کیلئے سیکیورٹی انتظامات کی چیکنگ دورے کےدوران اے ایس پی کینٹ وقاص رفیق بھی انکے ہمراہ تھے۔ڈیوٹی پر موجود کانسٹیبلان سے ملکر فل پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے ہدایات عبادت گاہوں کے منتظمیں سے ملاقات کی۔منتظمین سے سیکیورٹی اور اہم امور پر تفصیلی بات چیت کر تے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نو شہرہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایسٹر کے موقع پر فل پروف سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا گیا ہے عبادت گاہوں کے اردگرد سخت سیکیورٹی کے انتظامات کرکے ایسٹر تہوار کے پرامن انعقاد کیلئے پورے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں