پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا کا علاج صحت کارڈ پلس سکیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلی ہاؤس کی جانب سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے صحت انصاف کارڈ پلس سکیم میں کورونا کے علاج معالجے کو بھی شامل کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کووڈ ویکسی نیشن صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کے لئے فوری بنیادوں پر ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔محمود خان نے کہا کہ اب عوام کو کورونا وائرس کے علاج معالجے کی سہولت بالکل مفت حاصل ہونگی، خیبر پختونخوا واحد صوبہ ہے جو اپنی سو فیصد آبادی کو علاج معالجے کی سہولیات مفت فراہم کر رہی ہے، صوبائی حکومت مشکل حالات کے باوجود لوگوں کو زیادہ سے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے