اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی آئی اے نے ریڈ لسٹ میں شامل ہونے پر مانچسٹر کیلئے اسلام آباد سے دو طرفہ چار اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق   اضافی پروازوں کے ذریعے برطانیہ میں واپسی کے منتظر پاکستانی شہریوں کی واپسی ممکن ہوگی، 6 اور 7 اپریل کو آپریٹ کی جانے والی پروازوں پر 14 سو مسافرسفر کریں گے۔ 9 اپریل سے برطانوی، آئرش شہریوں کے علاوہ دیگر کی آمد پر پابندی ہوگی، پی آئی اے کی 9 اور11 اپریل کی دو طرفہ شیڈول پروازیں پابندی کے تحت آپریٹ نہیں کی جائیں گی، ہزاروں تارکین وطن گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کی چھٹیوں پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ اضافی پروازوں کا مقصد تارکین وطن کی مشکلات آسان کرنا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانیہ اور پاکستان کے درمیان سفر سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنے بیان میں کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے، ریڈ لسٹ کا مطلب ہے کہ صرف برطانیہ، آئرش یا برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والوں کو برطانیہ آنیکی اجازت ہوگی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے