سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) نجی کلینک سے گھرجانیوالے چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد اقبال کو گنڈی خان خیل میں دونامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔اس سلسلے میں نورنگ پولیس نے میڈیاکے نمائندوں کو رابطے پربتایاکہ ڈاکٹر محمد اقبال ولد گل محمد سکنہ گنڈی خان خیل نے زخمی حالت میں ایف آئی آر درج کرا تے ہوئے ہوئے پولیس کو بتایاکہ وہ پیشہ کے لحاظ ڈاکٹر ہے،ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ کے سامنے ان کا کلینک ہے،گزشتہ شام حسب معمول کلینک سے اپنی ذاتی موٹر کار میں واپس گھر جارہاتھا،جب گنڈی خان خیل میں واقع امیر نواز کے گھر پہنچے تو وہاں پر سامنے گلی سے دو نامعلوم مسلح افراد، سامنے آنے پرملزمان کی شناخت کر سکتاہو،نمودار ہوئے اور موٹر کار روکنے کی آواز دی۔ موٹر کار نہ روکنے  پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ان پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا جب کہ موٹر کار کو کافی نقصان پہنچا یا۔ پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ ان کا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے