جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازارمیں ایک ہیلتھ سنٹر میں رات کے وقت آگ لگ گئی تھی جس کی وجہ سے سنٹر مکمل طور پر جل تباہ ہو گیا ہے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہیتاہم  اس میں لاکھوں روپوں کا نقصان ہوا ہے۔جمرود کے علاقہ ٹیڈی بازار میں اسحاق ویل فئیر ہیلتھ سنٹر میں رات کے وقت آگ لگ گئی تھی جس میں سنٹر کے تمام کمرے،لیبارٹری اور ادویات آگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔ اس کے بارے میں اسحاق نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے حسب معمول شام کے بعد کلینک کو بند کر دیا اور گھر چلے گئے لیکن یہاں ایسی کوئی چیز نہیں تھی جس کی وجہ سے آگ لگ سکتی اور پھر یہ بھی تشویش کی بات ہے کہ جس رات سنٹر میں آگ لگ گئی تھی  تو اس رات پور  ے جمرود میں بجلی نہیں تھی اور جب ہم صبح کلینک کو آئے تو یہ آگ کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ  ہوا تھا جس کہ وجہ سے ان کا لاکھوں روپوں کانقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس واقع کا ایف آئی آر  جمرود تھانے میں درج کیا اور پولیس اس واقع کے بارے میں تفتیش کر رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے