سوات (مانند نیوز ڈیسک) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ علمائے کرام کی عزت کرنا ہمارا دینی فریضہ ہے، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا ہے کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کے ساتھ ساتھ عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرنے کافریضہ سرانجام دیں، ہم عوامی لوگ ہیں اورعوام کودرپیش مسائل ومشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں امنکوٹ کے مختلف مسجدوں میں تعمیراتی کاموں کیلئے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ ملک کو ریاست مدینہ منورہ کی طرز پر فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا تحریک انصاف کی حکومت کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈز عوام کی امانت ہیں اور عوام کی امانت میں خیانت کرنا ایک بڑا جرم ہے، ترقیاتی فنڈز کسی سیاسی سفارش کے بغیر فراہم کررہے ہیں اور تمام سرکاری محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ترقیاتی کاموں میں کرپشن، لوٹ مار اوراقرباء پروری کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ حلقہ پی کے 5 کے لوگوں کی تمام محرومیوں کا ازالہ احسن طریقے سے کرسکیں۔ تقریب کے اختتام میں علماء کرام نے امن و سلامتی، ملک کی ترقی و خوشحالی، کورونا وائرس کے خاتمے اور امت مسلمہ کی سلامتی و اسلام کی سربلندی کیلئے دعا بھی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے