اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایران کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت نے ایران کا دورہ کیا، ایران کی بندرگاہ بندر عباس آمد پر ایرانی بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے جہاز کا استقبال کیا، پاک بحریہ کے مشن کمانڈر کی ایران کے سول و عسکری حکام سے اہم ملاقاتیں ہوئیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس عظمت کی ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی، پاک بحریہ علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے