ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) لوئر اورکزئی پولیس نے سمگلر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18گرام آئس اور 4گرام ہیروئن برآمد کرلئے اس حوالے سے ایس ڈی پی او لوئر اورکزئی محبوب خان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر لوئر اورکزئی کے علاقہ ستوری خیل میں ناکہ بندی کے دوران انسپکٹر فاروق نے موٹر سائیکل سوار ملزم رحمن اللہ ولد یعقوب خان قوم شلوبر قمبر خیل کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 18گرام آئس اور4گرام ہیروئن برآمد کرلی ڈی ایس پی محبوب نے بتایا کہ گرفتار ملزم منشیات تحصیل باڑہ ضلع خیبر سے براستہ اورکزئی سمگل کرہا تھا۔