اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات میں تعینات پریذائڈنگ افسران کے لیے سمارٹ فون لازم قرار دے دیا۔ ڈسکہ این اے 75 کے 20 پولنگ اسٹیشنز سے پریذائڈنگ افسران غائب ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے آئندہ ضمنی انتخابات کے لیے لائحہ عمل اپنا لیا ہے اور ضمنی انتخابات کے لیے تعینات پریذائڈنگ افسران کے لیے سخت ہدایات جاری کر دی ہیں اور پریذائڈنگ افسران کے لیے سمارٹ فون لازم قرار دے دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت پریذائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران کے پاس سمارٹ فون ہو گا اور تمام پریذائڈنگ اور اسسٹنٹ پریذائڈنگ افسران موبائل پر لوکیشن آن رکھیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تمام پریذائڈنگ افسران پولنگ اسٹیشن پر پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر لیں گے اور پریذائڈنگ افسران پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں فارم 45 کی تصویر متعلقہ ریٹرننگ افسر کو بھیجنے کے پابند ہوں گے، انٹرنیٹ یا سگنلز کی خرابی کی صورت میں پریذائڈنگ افسران نتیجہ لے کر ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچے گا اور سگنلز اور انٹرنیٹ کی خرابی کی صورت میں پریذائڈنگ افسران فرانزک تفصیلات بھی ریٹرننگ افسر کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے