بنوں (مانند نیوز ڈیسک) ممہ خیل قبیلے نے ٹی ایم اے آفس میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقتول قسمت اللہ کے بچوں کیلئے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کردیا اُنہوں نے دھمکی دی کہ اگر مطالبے تسلیم نہ کرلئے گئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے احتجاجی مظاہرے سے سابق ضلع کونسلر طاہر ممہ خیل,ملک حمید اللہ,ملک اقبال خان,ملک میر محمد خان,ملک شاہ سوار خان,ملک علی جان,حاجی میر دارز خان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عدم کارروائی پر حکومت سے براہمی کا اظہار کیا اُنہوں نے کہاکہ ایک ہفتہ قبل پرانی سبزی منڈی میں ہمارے گاؤں کے ریڑی بان قسمت اللہ کومعمولی بات پرقتل کیا جس کے خلاف ہم سراپا احتجاج ہیں اور حکومت سے مظلوم خاندان کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں کیونکہ مقتول قسمت اللہ بے گنا ہ تھا ممہ خیل قبیلہ پیش آنے والے واقعے پر غمزادہ ہے اتنے دن گزرنے کے باوجودانصاف کی عدم فراہمی تشویش ناک ہے اُنہوں نے آخر میں صوبائی حکومت اور بنوں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مقتول کے بچوں کو انصاف فراہم کیا جائے اور نقصان کے بدلے میں مقتول کے خاندان کو شہداء کا پیکج دیا جائے کیونکہ اب اس کا کوئی دوسرا ذریعہ معاش نہیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ مجبوراً وسیع کردیں گے۔