لاہور (مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حب الوطنی ہے یا حب الشخصی؟ جو شخص ملک کے خلاف بات کرے اس کو ریلیف نہیں دیں گے۔لاہور ہائیکورٹ میں لیگی رہنما جاوید لطیف کی اخراج مقدمہ کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان لیگی رہنما جاوید لطیف پر برہم ہوئے اور ریمارکس دیئے کہ اسمبلیوں میں حلف لینے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، جاوید لطیف پاکستان چھوڑ دیں، کسی اور ملک کی شہریت لے لیں، کالے کوٹ والے نے پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا تھا، پاکستان کھپے کا نعرہ نہ لگانیوالوں کو لوگ چیونٹیوں کی طرح مسل دیں گے۔چیف جسٹس قاسم خان نے کہا کہ کسی کی جرات ہے جو پاکستان کے خلاف بات کرے، یہاں شخصیات نہیں، ملک کا آئین اہم ہے، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں، ادارے قائم رہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے