اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) جی ٹوئنٹی ممالک نے کم آمدن والے ممالک کے قرضے موخر کردیئے جس سے پاکستان کو جی ٹوئنٹی ممالک سے 80 سے 90 کروڑ ڈالرز کا ریلیف مل گیا۔ جی ٹوئنٹی ملکوں کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دنیا کی کئی معیشتوں کو کورونا وائرس کی تیسری لہر کا سامنا ہے، کورونا سے نمٹنے کے لیے کم آمدن والے ممالک کے قرضے 6 ماہ کے لیے موخر کردئیے گئے ہیں۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ متعدد ممالک کو کورونا ویکسین کی فراہمی شروع ہوچکی ہے،کورونا کے بعد معیشت کی بحالی کا عمل جاری ہے، جی ٹوئنٹی ممالک معیشت کی مکمل بحالی میں معاونت فراہم کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قرضے جولائی سے دسمبر 2021 تک موخر کردیے جائیں گے۔
Creative business finance making money concept - background of of new 100 US dollars 2013 edition banknotes bills bundles close up